4 مارچ 2014 - 20:30
اسلامي جمہوريہ ايران کے سول ايٹمي پروگرام کي حمايت کا اعلان

ناوابستہ تحريک کے ممالک نے اسلامي جمہوريہ ايران کے سول ايٹمي پروگرام کي حمايت کا اعلان کيا ہےـ

ابنا: ناوابستہ تحريک نے منگل کي شام ويانا ميں آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقعے پر ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ يہ تحريک اپنے اس اصولي موقف پر قائم ہے کہ ايران کے ايٹمي مسئلے کو پرامن سفارتي مذاکرات سے ہي حل کيا جا سکتا ہےـبيان ميں کہا گيا ہے کہ ناوابستہ تحريک اس بات پر تاکيد کرتي ہے کہ پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي کے استعمال اور اس شعبے ميں تحقيق کے تمام ممالک کے مساويانہ حقوق کي حمايت کرتي ہےـبيان ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ مشرق وسطي کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک علاقہ بنانا بہت مثبت اور عالمي سطح پر ايٹمي ترک اسلحہ کي سمت ميں اہم قدم ہوگاـناوابستہ تحريک نے آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون جاري رکھنے کے ايران کے فيصلے کا خير مقدم کيا-......./169